جمعرات، 29 اکتوبر 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

سہ ملکی سیریز، انگلینڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں رنز کا ریکارڈ بنا دیا، سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف

سہ ملکی سیریز، انگلینڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں رنز کا ریکارڈ بنا دیا، سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف

سہ ملکی سیریز، انگلینڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں رنز کا ریکارڈ بنا دیا، سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف

انگلینڈ نے سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کے خلاف رنز کا طوفان برپا کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 386 رنز بنا ڈالے، بین ڈکٹ نے کیریئر کی بہترین 167 رنز کی اننگز کھیل کر قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم

انگلینڈ نے سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کے خلاف رنز کا طوفان برپا کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 386 رنز بنا ڈالے، بین ڈکٹ نے کیریئر کی بہترین 167 رنز کی اننگز کھیل کر قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم انگلش بلے بازوں نے ابتدا ہی سے حریف بولرز کو دباؤ میں رکھا اور بڑے ہدف کی بنیاد رکھ دی۔ انگلینڈ کو ٹام بینٹن اور بین ڈکٹ نے 163 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بینٹن 74 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، لیکن ڈکٹ نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سری لنکن بولنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔ بین ڈکٹ 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 24 چوکے شامل تھے، تاہم دلچسپ بات یہ رہی کہ انہوں نے پوری اننگز کے دوران ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی بہترین انفرادی اننگز ہے۔ گزشتہ میچ میں سری لنکا ہی کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے انگلش کپتان ہیری بروک اس بار پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن وہ اپنی پچھلی کارکردگی دہرانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ول جیکس نے 30 جبکہ جارڈن کاکس نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ سیم کرن 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور یوں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز کا مجموعہ حاصل کرلیا۔ یہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کسی ون ڈے میچ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل اسی میدان پر پاکستان نے 2025 میں زمبابوے کے خلاف 375 رنز بنائے تھے، جسے انگلینڈ نے 11 رنز کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا، داسن شاناکا اور مدھوشنکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ Observers say this could mark a turning point in how the issue is addressed.

Looking Ahead

The developments detailed here represent only the latest chapter in an ongoing story. As more information becomes available, the full picture is expected to come into sharper focus for those following the situation.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.