جمعرات، 29 اکتوبر 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

ملک بھر میں 5 سال کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ہزاروں کیسز، سینیٹ میں رپورٹ پیش

ملک بھر میں 5 سال کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ہزاروں کیسز، سینیٹ میں رپورٹ پیش

ملک بھر میں 5 سال کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ہزاروں کیسز، سینیٹ میں رپورٹ پیش

ملک بھر میں 2021 سے 2026 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 41 ہزار 428 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں پنجاب سرفہرست رہا۔ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے یہ اعدادوشمار سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران پیش کیے گئے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق اس عرصے میں پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سب سے زیادہ 14 ہزار 498 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جبکہ سندھ میں 10 ہزار

Attention has turned to a developing story after ملک بھر میں 2021 سے 2026 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 41 ہزار 428 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں پنجاب سرفہرست رہا۔ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے یہ اعدادوشمار سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران پیش کیے گئے۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق اس عرصے میں پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سب سے زیادہ 14 ہزار 498 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جبکہ سندھ میں 10 ہزار 705، خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 919 اور بلوچستان میں 3 ہزار 680 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 2 ہزار 626 کیسز سامنے آئے۔ وزارت کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف سال 2025 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 8 ہزار 758 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ دوسری جانب قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ 15 اکتوبر 2026 تک شکایات اور ازخود نوٹس کی کارروائیوں کے مجموعی طور پر ایک ہزار 406 کیسز درج کیے گئے۔ ان میں ایک ہزار 116 شکایات جبکہ 290 ازخود نوٹس کے کیسز شامل ہیں۔ کمیشن کے مطابق درج کیے گئے کیسز میں سے ایک ہزار 28 نمٹائے جا چکے ہیں، جبکہ 373 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق 5 کیسز سماعت کے مرحلے میں ہیں۔ سینیٹ میں پیش کیے گئے یہ اعدادوشمار ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اور ان کے مختلف صوبوں میں پھیلاؤ کی نشاندہی کرتے ہیں۔

What Comes Next

For now, the situation continues to evolve, with no definitive resolution in sight. Those closely following the issue are preparing for further developments in what has become a significant and consequential story.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.