پیر، 2 نومبر 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 61 ویں سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ دیدیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 61 ویں سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ دیدیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 61 ویں سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ دیدیا

ممبئی ( 2 نومبر 2026): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشیوں سے بھرا ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ اداکار نے 2 نومبر کو اپنی سالگرہ کی رات گئے تاخیر سے ہونے والی تقریبات کے بعد باہر موجود مداحوں سے ملاقات کی، ان کا استقبال کیا اور فلائنگ کِس دے کر سب کو محظوظ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی سالگر

ممبئی ( 2 نومبر 2026): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشیوں سے بھرا ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ اداکار نے 2 نومبر کو اپنی سالگرہ کی رات گئے تاخیر سے ہونے والی تقریبات کے بعد باہر موجود مداحوں سے ملاقات کی، ان کا استقبال کیا اور فلائنگ کِس دے کر سب کو محظوظ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کی تقریب ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل میں منائی، جہاں ان کی لگژری گاڑی پیر کی صبح تک ہوٹل کے باہر کھڑی دیکھی گئی۔ سوشل میڈیا پر اس تقریب اور اداکار کے باہر آنے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ Here is the Video of @ iamsrk 2+ hours of waiting, and one wave made it ALL WORTH IT! Happy Birthday to the one and only King of Bollywood, Shah Rukh Khan! The development has drawn significant attention from observers and officials across the country.

Background

A look at the history of this issue reveals why today's developments carry such weight.

# ShahRukhKhan # HappyBirthdaySRK # SRKDay # KingKhan # King https: //t.co/w0CD11kZDk — Yusuf Shaikh ( @ YusufSRK_01) November 1, 2026 ایک مداح یوسف شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان پارٹی کے بعد اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس دوران انہوں نے آرام دہ لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے، اور وہ رک کر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی مداح نے اپنی دوسری ویڈیوز میں دعویٰ کیا کہ شاہ رخ کے بچے آرین خان اور سہانہ خان بھی اس پارٹی سے روانہ ہوتے دکھائی دیے، جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان بھی اس تقریب میں بطور مہمان شریک تھے۔ سالگرہ کے اس خاص دن پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک اور بڑا تحفہ دیتے ہوئے اپنی آنے والی نئی فلم کنگ کا نیا گانا بھی جاری کر دیا۔ تو مل جائے نامی اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون جلوہ گر نظر آ رہی ہیں۔ اس گانے کو معروف گلوکاروں اریجیت سنگھ، ایڈ شیرن اور مدھوبنتی نے اپنی آواز دی ہے، جو فلم میں مرکزی جوڑی کی رومانوی کیمسٹری کے ساتھ ساتھ سنسنی خیز اور ایکشن مناظر کی جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ منّت کے باہر شاہ رخ خان کا خصوصی نوٹ ممبئی میں اداکار کی رہائش گاہ منّت کے باہر بھی مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام آویزاں کیا گیا۔ گھر کے باہر لگے ایک بل بورڈ پر شاہ رخ خان کا ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ آویزاں تھا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ آپ سب کی نیک تمناؤں اور محبت کا شکریہ، میری جانب سے بھی آپ سب کے لیے ڈھیروں محبت۔اداکار نے پیغام کے اختتام پر لکھا ہے کہ آپ کے لیے بہت ساری محبت اور ایک بڑی سی جپھی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے دستخط بھی کیے ہیں۔ بل بورڈ پر اداکار کی آنے والی فلم کنگ کے 2 ڈائیلاگ ’ کنگ اکیلا کافی ہے ‘ اور ’ ڈر نہیں، دہشت ہوں ‘ بھی نمایاں تھے۔ واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کنگ کے ذریعے شاہ رخ خان سنہ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ یہ ایکشن تھرلر فلم ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ ان کی دوسری بڑی کولابوریشن ہے، جن کی اس سے قبل آنے والی بلاک بسٹر فلم پٹھان دنیا بھر میں 1,050 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ سالگرہ کی شاندار تقریبات، نئے گانے کی ریلیز اور مداحوں کے ساتھ محبت بھرے اس انداز نے شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کے لیے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔

What Happens Next

A clearer picture is expected to emerge as more information comes to light in the days ahead. Until then, this development remains a pivotal point in an ongoing story with significant national implications.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.