اتوار، 1 نومبر 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

طالبان رجیم نے دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی تو قیمت چکانا پڑے گی، ڈی جی ISPR کی وارننگ

طالبان رجیم نے دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی تو قیمت چکانا پڑے گی، ڈی جی ISPR کی وارننگ

طالبان رجیم نے دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی تو قیمت چکانا پڑے گی، ڈی جی ISPR کی وارننگ

( 1 نومبر 2026): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان کو بھارتی پراکسیز اور دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ قرار دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغان طالبان رجیم کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، افغان طالبان رجیم اس کی پراکسی ہ

( 1 نومبر 2026): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان کو بھارتی پراکسیز اور دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ قرار دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغان طالبان رجیم کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، افغان طالبان رجیم اس کی پراکسی ہے، دہشتگرد تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغان طالبان اپنے مذموم مقاصد کیلیے غیر ریاستی عناصر اور کرائے کے جنگجو استعمال کرتے ہیں، افغانستان کو اب بھی غیر ریاستی عناصر چلا رہے ہیں یہ ایک رجیم ہے، افغانستان میں روسی مداخلت کے بعد وہاں متعدد ایجنسیوں اور پراکسیز نے اپنی جڑیں مضبوط کر لیں، جیش العدل، القاعدہ اور آئی ایس کے پی جیسی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں، اس بات کی نشاندہی اقوام متحدہ اور امریکا کے علاوہ کئی ممالک کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پُرامید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان سے صرف یہ کہتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر دہشتگردوں کی حمایت کرنا بند کرے، افغان طالبان رجیم نے نور ولی خارجی، بشیر زیب اور گل بہادر جیسے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کیلیے تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں اور وہیں سے انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے، اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑے گی۔ ’ افغان طالبان رجیم کی عالمی سطح پر کوئی ساکھ نہیں ہے۔ دنیا افغان رجیم کو نارمل ریاست والا رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرے۔ بین الاقوامی برادری افغان طالبان کو مجبور کرے کہ وہ منشیات کی کاشت اور پیداوار روکے۔ پاکستان کی افواج افغانستان ریجیم کی طرف سے تمام خطرات بشمول ڈرونز کا سدباب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ‘ The announcement is expected to have broad implications in the days ahead.

What Happens Next

With key questions still unanswered and the situation continuing to develop, observers are watching closely for the next steps. This outlet will continue to provide updates as the story progresses.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.