جمعرات، 11 جون 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

Middle East, threats to world peace

مشرق وسطیٰ ،عالمی امن کو درپیش خطرات

Middle East, threats to world peace

مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر ایسی کشیدگی کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے جس کے اثرات خطے کی جغرافیائی حدود سے کہیں آگے تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ تناؤ، فوجی کارروائیوں، جوابی حملوں، سفارتی بیانات اور اقتصادی پابندیوں نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات بھی صورتحال کی حسا

Significant news has emerged following reports that مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر ایسی کشیدگی کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے جس کے اثرات خطے کی جغرافیائی حدود سے کہیں آگے تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ تناؤ، فوجی کارروائیوں، جوابی حملوں، سفارتی بیانات اور اقتصادی پابندیوں نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات بھی صورتحال کی حساسیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کا یہ کہنا کہ ایران نے معاہدے میں بہت تاخیر کی اور اب اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی، سفارتی حلقوں میں تشویش کا باعث بنا ہے۔ اگرچہ عالمی سیاست میں سخت بیانات بعض اوقات مذاکراتی دباؤ بڑھانے کے لیے دیے جاتے ہیں، لیکن جب ان کے ساتھ فوجی اقدامات بھی شامل ہو جائیں تو خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ طاقت کا اظہار وقتی سیاسی فائدہ تو دے سکتا ہے، مگر اس سے اعتماد سازی کا ماحول کمزور پڑتا ہے۔ایرانی قیادت کا مؤقف بھی خاصا واضح ہے۔ صدر مسعود پزشکیان اور دیگر حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران دھمکیوں، بمباری یا فوجی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی حملوں نے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کے طریقہ کار پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ یہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں فریق عوامی سطح پر سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں، جس سے مذاکراتی گنجائش محدود ہو سکتی ہے۔ ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے مجوزہ معاہدے پر جواب میں تاخیر سے سخت نالاں تھے اور اسی پس منظر میں ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائیوں کی منظوری دی گئی، اگرچہ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق ابھی باقی ہے، تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اعتماد کا فقدان ایک بار پھر تصادم کی فضا کو تقویت دے رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ مذاکراتی عمل کئی ہفتوں سے تعطل کا شکار تھا اور ایران کی جانب سے حتمی ردعمل نہ آنے پر امریکی قیادت میں بے چینی بڑھ رہی تھی۔ بظاہر ایک فوجی واقعہ فوری محرک بنا، مگر اس کے پس منظر میں طویل عرصے سے جاری سیاسی اختلافات، علاقائی رقابتیں اور سفارتی جمود کارفرما دکھائی دیتے ہیں۔ یہ صورتحال اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ جب سفارت کاری کمزور پڑنے لگے تو عسکری ذرائع کو ترجیح دی جانے لگتی ہے، حالانکہ تاریخ بارہا ثابت کر چکی ہے کہ طاقت کے استعمال سے تنازعات وقتی طور پر دب تو سکتے ہیں لیکن مستقل حل پیدا نہیں ہوتا۔ حالیہ بحران میں سب سے اہم پہلو مجوزہ معاہدے سے متعلق اختلافات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یورینیم افزودگی، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، تیل کی ترسیل اور بعض اقتصادی معاملات مذاکرات کا محور تھے۔ امریکا ایسے انتظامات چاہتا ہے جو اس کے بقول خطے میں استحکام کو یقینی بنائیں، جب کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتا۔ یہی وہ بنیادی تضاد ہے جو ہر بار مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا دیتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی ایک بڑی مقدار گزرتی ہے، اگر اس گزرگاہ میں بدامنی پیدا ہو یا جہاز رانی متاثر ہو تو عالمی منڈیوں میں شدید بے یقینی پیدا ہو سکتی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں معیشتوں پر پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلیج میں پیدا ہونے والی ہر کشیدگی بین الاقوامی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔ خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے خطرات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاز پر موجود بھارتی عملے کے بیشتر افراد کو بچا لیا گیا جب کہ چند افراد لاپتہ ہیں۔ ایسے واقعات صرف متعلقہ ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ بین الاقوامی بحری تجارت اور عالمی نقل و حمل کے نظام کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ نئی دہلی نے اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ دوسری جانب ایران کے جنوبی علاقوں جاسک، سرک اور جزیرہ قشم پر بمباری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، اگر بنیادی ڈھانچے، مواصلاتی نظام اور پانی کی فراہمی کے مراکز کو نقصان پہنچا ہے تو اس کے انسانی نتائج بھی سنگین ہوں گے۔ جنگوں اور عسکری کارروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر عام شہری ہوتے ہیں۔ پانی، بجلی، مواصلات اور طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے سے انسانی بحران جنم لیتا ہے، جس کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ایران کی جانب سے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جوابی کارروائیوں کے دعوے اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صورتحال محدود دائرے میں نہیں رہی۔ اگر واقعی امریکی تنصیبات یا ان کے اتحادیوں سے وابستہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ تنازع مزید وسعت اختیار کر سکتا ہے۔ خصوصاً اردن، بحرین اور کویت جیسے ممالک میں امریکی فوجی موجودگی کسی بھی تصادم کو علاقائی سطح پر پھیلا سکتی ہے۔ ایسے حالات میں غلط اندازے یا کسی حادثاتی واقعے کے نتیجے میں حالات تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اس بحران کا ایک اہم پہلو داخلی سیاست بھی ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو میڈیا تنقید، سیاسی دباؤ اور مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔ بین الاقوامی معاملات میں اکثر داخلی سیاسی عوامل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بعض اوقات حکمران قیادت بیرونی محاذ پر سختی دکھا کر داخلی سطح پر اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہی رجحان دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف اوقات میں دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح ایران کے اندر بھی قومی وقار، خودمختاری اور مزاحمتی بیانیہ اہم سیاسی عوامل ہیں۔ بیرونی دباؤ کے ماحول میں ایرانی قیادت کے لیے نرم مؤقف اختیار کرنا آسان نہیں ہوتا۔ چنانچہ دونوں ممالک کی داخلی سیاسی ضروریات بھی بحران کو پیچیدہ بنانے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ علاق

Looking Ahead

What this development ultimately means remains to be seen. But its significance — both in the immediate term and over the longer horizon — is already being felt by those involved and those watching from the outside.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.