منگل، 16 جون 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

Peace treaty and the future of the world

امن معاہدہ اوردنیا کا مستقبل

Peace treaty and the future of the world

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت اور معاہدہ طے پانے کی خبریں ایک ایسے خطے میں سامنے آئی ہیں جو گزشتہایک عرصے سے مسلسل کشیدگی، پراکسی جنگوں، اقتصادی پابندیوں اور جغرافیائی سیاسی رقابتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ اگر یہ معاہدہ اپنی مجوزہ صورت میں عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اسے صرف دو ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا واقعہ قرار دینا کافی نہیں ہو

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت اور معاہدہ طے پانے کی خبریں ایک ایسے خطے میں سامنے آئی ہیں جو گزشتہایک عرصے سے مسلسل کشیدگی، پراکسی جنگوں، اقتصادی پابندیوں اور جغرافیائی سیاسی رقابتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ اگر یہ معاہدہ اپنی مجوزہ صورت میں عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اسے صرف دو ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا واقعہ قرار دینا کافی نہیں ہوگا، بلکہ یہ مشرق وسطیٰ کے سیاسی منظرنامے میں ایک بنیادی تبدیلی کی علامت سمجھا جائے گا۔ اس پیش رفت نے نہ صرف علاقائی طاقتوں بلکہ عالمی سیاسی و اقتصادی حلقوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کر لی ہے، کیونکہ اس کے اثرات تیل کی عالمی منڈیوں سے لے کر سلامتی کے بین الاقوامی نظام تک پھیل سکتے ہیں۔ اس معاہدے کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عسکری دباؤ کے بجائے سیاسی حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں نافذ کی گئیں، مالیاتی نظام تک اس کی رسائی محدود کی گئی، تیل کی برآمدات کو نشانہ بنایا گیا اور مختلف سطحوں پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی۔ اس کے باوجود مطلوبہ سیاسی نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ دوسری طرف ایران نے بھی یہ محسوس کیا کہ مسلسل محاذ آرائی کے باعث اس کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو رہی ہے، عوامی توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور علاقائی اثرورسوخ کو برقرار رکھنے کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ چنانچہ دونوں فریق اس نتیجے پر پہنچتے دکھائی دیتے ہیں کہ مذاکرات کا راستہ تصادم سے کہیں زیادہ سودمند ہو سکتا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اقتصادی معاملات مذاکرات کے مرکز میں ہیں۔ ایران کے منجمد اثاثوں کی مرحلہ وار بحالی اور پابندیوں میں ممکنہ نرمی محض مالی اقدامات نہیں بلکہ اعتماد سازی کے اہم ذرائع ہیں۔ ایران گزشتہ کئی برسوں سے شدید مہنگائی، بیروزگاری، کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور سرمایہ کاری کے فقدان جیسے مسائل سے دوچار ہے، اگر اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے بحال ہوتے ہیں تو اس سے ایرانی معیشت کو فوری ریلیف مل سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، جو طویل المدت اقتصادی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ عالمی معیشت کے تناظر میں بھی یہ پیش رفت غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ماضی میں جب بھی اس علاقے میں کشیدگی بڑھی، توانائی کی عالمی منڈیاں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوئیں اور تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، اگر معاہدے کے نتیجے میں سمندری راستوں کی سلامتی بہتر ہوتی ہے اور بحری نقل و حمل بلا تعطل جاری رہتی ہے تو اس کے مثبت اثرات پوری دنیا کی معیشت پر مرتب ہوں گے۔ توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو فائدہ پہنچے گا جب کہ عالمی تجارتی سرگرمیوں میں بھی استحکام پیدا ہوگا۔ اس معاہدے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اس نے مشرق وسطیٰ میں سفارت کاری کے نئے رجحان کو مزید تقویت دی ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں خطے کی کئی ریاستوں نے محاذ آرائی کی پالیسیوں کے بجائے مفاہمت اور مکالمے کا راستہ اختیار کیا ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری، خلیجی تعاون کونسل کے اندر اختلافات کا خاتمہ اور مختلف علاقائی تنازعات کے سیاسی حل کی کوششیں اسی بدلتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔ موجودہ پیش رفت اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی معلوم ہوتی ہے، جس میں طاقت کے توازن کے ساتھ ساتھ اقتصادی مفادات کو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔ ترکیہ، قطر اور دیگر علاقائی طاقتوں کا فعال کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرق وسطیٰ کی ریاستیں اب اپنے مسائل کے حل کے لیے زیادہ خودمختار سفارتی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب خطے کے بیشتر تنازعات کے حل کے لیے مکمل طور پر بیرونی طاقتوں پر انحصار کیا جاتا تھا، مگر اب علاقائی ممالک خود ثالثی، مفاہمت اور مذاکراتی عمل میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تبدیلی مستقبل میں ایک زیادہ متوازن اور خودمختار علاقائی نظام کی بنیاد بن سکتی ہے۔ پاکستان کے لیے بھی یہ پیش رفت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان جغرافیائی، مذہبی اور سیاسی اعتبار سے ایک ایسی پوزیشن میں موجود ہے جہاں اسے بیک وقت ایران، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، چین اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو متوازن رکھنا ہوتا ہے، اسلام آباد نے سفارتی رابطوں میں انتہائی اہم تعمیری کردار ادا کیا ہے، یہ حقیقت ہے کہ یہ سب کچھ پاکستان کی کاوشوںکا ثمر ہے، جو امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت ہوئی ہے،یہ اس کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک اہم ترین کامیابی ہے۔ مزید برآں، خطے میں استحکام پاکستان کے اقتصادی مفادات کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ امن کی فضا تجارتی راہداریوں، توانائی منصوبوں اور علاقائی رابطوں کو فروغ دیتی ہے۔ تاہم اس پورے عمل کا سب سے حساس پہلو اسرائیل کا ردعمل ہے۔ اسرائیلی سیاسی اور عسکری قیادت طویل عرصے سے ایران کو اپنے لیے سب سے بڑا تزویراتی خطرہ قرار دیتی رہی ہے۔ اسرائیل کی متعدد حکومتوں نے عالمی برادری کو ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ایسے میں اگر واشنگٹن اور تہران کسی مفاہمت پر پہنچتے ہیں تو اسرائیل کے لیے یہ ایک غیر معمولی سفارتی دھچکا تصور کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض مبصرین اس پیش رفت کو نیتن یاہو کے سیاسی منصوبے کی ناکامی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی تشویش کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی اثرورسوخ کو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مسائل سمجھتا ہے۔ اگرچہ مجوزہ معاہدے میں جوہری سرگرمیوں پر نگرانی اور بعض پابندیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم اسرائیلی حلقوں کو خدشہ ہے کہ اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے ایران کی مالی اور سیاسی طاقت میں اضافہ ہوگا، یہی وہ نکتہ ہے جو مستقبل میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان بھی بعض اختلافات کو جنم دے سک The report has prompted swift reactions from officials and advocacy groups alike.

Looking Ahead

What is clear is that this story is not yet over. The coming days and weeks will likely bring additional developments — and additional clarity — on a situation that has already captured significant national attention.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.