پیر، 15 جون 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

Sensational revelations in the drug situation challan against Anmol Pinky

انمول پنکی کیخلاف منشیات کیس کے چالان میں سنسنی خیز انکشافات

Sensational revelations in the drug situation challan against Anmol Pinky

کراچی: انمول پنکی کے خلاف منشیات کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بدنامِ زمانہ لیڈی ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور اس کے گروہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائے گئے اس چالان میں کراچی اور لاہو

کراچی: انمول پنکی کے خلاف منشیات کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بدنامِ زمانہ لیڈی ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور اس کے گروہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائے گئے اس چالان میں کراچی اور لاہور کے پوش علاقوں، نجی پارٹیز اور تعلیمی اداروں میں کوکین سپلائی کرنے والے ایک انتہائی منظم ڈیجیٹل اور مینوئل نیٹ ورک کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ کیس میں حمیرا، صابرہ، اینا، اعزاز اور حمزہ سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے، جبکہ نجی افراد سمیت 16 گواہان کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ چالان کے متن میں کہا گیا کہ مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی گزشتہ 16 سال سے منشیات کے دھندے میں ملوث ہے، اس نے منشیات اور کوکین تیار کرنے کا باقاعدہ ہنر اپنے سابقہ شوہر رانا ناصر سے سیکھا اور طلاق کے بعد کراچی اور لاہور میں اپنے ٹھکانے بدل بدل کر آزادانہ طور پر یہ کالا دھندہ شروع کیا۔ ملزمہ سادہ کوکین 20 ہزار روپے فی گرام اور گولڈن اسٹف کوکین 40 ہزار روپے فی گرام کے حساب سے فروخت کرتی تھی جبکہ اس اور اس کے خاندان کا کرمنل ریکارڈ انتہائی بھاری ہے۔ ملزمہ کیخلاف کراچی اور لاہور میں مجموعی طور پر 27 مقدمات درج ہیں، جبکہ اس کے بھائیوں کامران مراد کے خلاف 2، شوکت کے خلاف 4، ناصر کے خلاف 1 اور ریاض کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ ابتدا میں شریک ملزمہ صابرہ کے ذریعے لوکل بسوں کے نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے کوکین کراچی بھیجتی تھی، جس کے عوض صابرہ کو فی چکر 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔ سال 2019 میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی کے دوران جب انمول پنکی کا اپنا بینک اکاؤنٹ بند ہوا، تو اس نے صابرہ کے نام پر اکاؤنٹ کھلوا لیا، صابرہ کی گرفتاری کے بعد ملزمہ نے حمیرا اور اینا نامی خواتین کو اس کام پر لگایا، جہاں ملزمہ اینا کو فی چکر 70 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔ سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ملزمہ کے موبائل فون کے فرانزک معائنے، وائس نوٹس اور چیٹس کے حاصل کردہ شواہد کے مطابق یہ نیٹ ورک مکمل طور پر آن لائن کام کر رہا تھا۔ پولیس چالان میں کہنا تھا کہ آرڈر فائنل ہونے پر پنکی خریدار کو اپنے کارندوں ذیشان اور سہیل کے فیاض کمیونیکیشن کے اکاؤنٹس نمبر فراہم کرتی تھی، ملزم ذیشان رقم کی وصولی کے بعد اس کا اسکرین شاٹ انمول پنکی کو بھیجتا تھا جبکہ رقم کی تصدیق کے بعد، ملزمہ کراچی میں موجود اپنے 3 مخصوص رائیڈرز ( اعزاز، حمزہ اور عاقب) کے ذریعے گاہکوں کے پتے پر منشیات کی ترسیل کرواتی تھی۔ تفتیش کے دوران سامنے آیا ہے کہ ملزم ذیشان کے 5 اور سہیل کے 2 بینک اکاؤنٹس فعال تھے، جن میں سے صرف ذیشان کے ایک ہی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے ناقابلِ تردید شواہد ملے ہیں، یہ رقم بعد میں شریک ملزم سمیر کے نام پر کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی تھی، جس کا اے ٹی ایم کارڈ گرفتاری کے وقت انمول پنکی کے قبضے سے برآمد ہوا۔ ملزم سمیر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے معاوضے کے عوض اپنا اکاؤنٹ پنکی کو استعمال کے لیے دیا تھا اور وہ ملزمہ کے کہنے پر مختلف لوگوں کو منشیات سپلائی بھی کرتا تھا، جبکہ پنکی نے اس کے بدلے عدالتوں میں سمیر کی ضمانتوں میں معاونت کی تھی۔ چالان کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور 2 بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے تھے، جن میں سے صرف لاہور کے ایک اکاؤنٹ میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کی خطیر رقم موجود تھی۔ تفتیشی افسر نے چالان میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ کی مکمل ٹریول ہسٹری حاصل کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو خط لکھ دیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ منشیات کا کیمیکل معائنہ بھی کروایا جا چکا ہے۔ ملزمان ذیشان اور سہیل کے موبائل فونز مزید ڈیٹا ریکوری کے لیے پنجاب فرانزک لیب بھیجے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے حتمی جوابات موصول ہوتے ہی عدالت میں کیس کا حتمی چالان پیش کر دیا جائے گا۔ The announcement is expected to have broad implications in the days ahead.

Looking Ahead

The developments detailed here represent only the latest chapter in an ongoing story. As more information becomes available, the full picture is expected to come into sharper focus for those following the situation.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.