بدھ، 10 جون 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

Terrorism: A heinous conspiracy against domestic security

دہشتگردی : قومی سلامتی کیخلاف گھناؤنی سازش

Terrorism: A heinous conspiracy against domestic security

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بسیما میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6اہلکار وطن پر قرب

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بسیما میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6اہلکار وطن پر قربان ہوگئے۔متعدد دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو گئے۔ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگرچہ سکیورٹی فورسز مسلسل کامیاب کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے منصوبے ناکام بنا رہی ہیں، تاہم اس خطرے کی سنگینی اس امر کی متقاضی ہے کہ قومی سطح پر اس مسئلے کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے اور ایک ہمہ جہت حکمت عملی اختیار کی جائے۔ دہشت گردی کی موجودہ لہر کو محض چند الگ تھلگ واقعات کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس کے پیچھے ایک منظم حکمت عملی کارفرما دکھائی دیتی ہے جس کا مقصد پاکستان کو داخلی طور پر غیر مستحکم کرنا، ریاستی اداروں پر دباؤ بڑھانا اور قومی ترقی کے عمل کو متاثر کرنا ہے۔ بلوچستان دشمن قوتوں کے لیے اس وجہ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے گوادر بندرگاہ، معدنی ذخائر، ساحلی پٹی اور علاقائی رابطہ کاری کے منصوبے اس خطے کو غیر معمولی تزویراتی اہمیت عطا کرتے ہیں۔ دہشت گرد حملوں کا مقصد صرف جانی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ سرمایہ کاروں میں خوف پیدا کرنا، ترقیاتی سرگرمیوں کو سست کرنا اور صوبے کے بارے میں منفی تاثر قائم کرنا بھی ہوتا ہے۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک الگ نوعیت کا چیلنج پیش کرتے ہیں۔ افغانستان میں بدلتی ہوئی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے اثرات سرحدی علاقوں پر براہ راست مرتب ہوتے ہیں۔ پاکستان متعدد بار یہ موقف اختیار کر چکا ہے کہ سرحد پار موجود دہشت گرد عناصر پاکستانی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ جب بھی سرحدی نگرانی میں کسی قسم کی کمزوری پیدا ہوتی ہے، دہشت گرد گروہ اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بارڈر مینجمنٹ، انٹیلی جنس تعاون اور سرحدی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ایسا پہلو بھی ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اور وہ ہے مقامی سہولت کاروں اور مخبروں کا کردار۔ کوئی بھی دہشت گرد تنظیم اس وقت تک مؤثر انداز میں کام نہیں کر سکتی جب تک اسے اندرون ملک سے کسی نہ کسی سطح پر مدد فراہم نہ کی جائے۔ یہ مدد معلومات کی فراہمی، رہائش، نقل و حرکت، مالی وسائل، سوشل میڈیا کے مختلف فورمز کے ذریعے ایسا بیانیہ تشکیل دینا، جو دہشت گردوں، شرپسندوں ، فرقہ پرستوں، علیحدگی پسندوں اور سماج دشمن عناصر کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے یا دیگر سہولیات کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ یہی سہولت کار درحقیقت دہشت گردی کے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ اگر دہشت گرد حملہ آور ہیں تو سہولت کار ان کے لیے ماحول سازگار بنانے والے عناصر ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین اور سرپرستوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مالی معاونت دہشت گردی کی بقا کا بنیادی ذریعہ ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے تجربات یہ ثابت کرتے ہیں کہ جب تک دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل ختم نہیں کیے جاتے، ان کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکنا مشکل ہوتا ہے۔ دہشت گرد نیٹ ورک مختلف ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں، جن میں اسمگلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، غیر قانونی تجارت اور بیرونی معاونت شامل ہو سکتی ہے۔ جدید دور میں مالیاتی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا، مشتبہ لین دین کی نگرانی کرنا اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل روکنا انسداد دہشت گردی پالیسی کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہے۔ بلوچستان کے ضلع بسیما میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کا ہلاک ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ عناصر پولیس اسٹیشن اور مالیاتی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ اس آپریشن نے نہ صرف ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنایا بلکہ دہشت گردوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ ریاست ان کے عزائم سے پوری طرح آگاہ ہیتاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف کامیابیوں کی داستان نہیں بلکہ قربانیوں کی تاریخ بھی ہے۔ اسی کارروائی کے دوران پاک فوج کے ایک بہادر جوان نے وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔ شہداء کی یہ قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور ایثار کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہی قربانیاں ملک کے امن کی بنیاد ہیں اور پوری قوم ان عظیم سپوتوں کی مقروض ہے۔دہشت گردی کے خلاف کامیابی کیلیے صرف عسکری اقدامات کافی نہیں ہوتے۔ اس مسئلے کی جڑیں بعض اوقات سماجی، معاشی اور فکری عوامل میں بھی پیوست ہوتی ہیں۔ پسماندگی، بے روزگاری، تعلیم کی کمی اور غلط معلومات بعض عناصر کو انتہا پسندانہ نظریات کی طرف مائل کر سکتی ہیں۔ چنانچہ ترقیاتی منصوبوں، معیاری تعلیم، روزگار کے مواقع اور سماجی انصاف کے فروغ کو بھی قومی سلامتی کی پالیسی کا حصہ بنانا ہوگا۔ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ دہشتگردی کیلیے زرخیز زمین نہیں بن سکتا۔ میڈیا کا کردار بھی اس جنگ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ ذمے دار صحافت عوام کو حقائق سے آگاہ کرتی ہے، قومی شعور بیدار کرتی ہے اور دشمن کے پراپیگنڈے کا موثر جواب فراہم کرتی ہے۔ دوسری طرف غیر مصدقہ اطلاعات، سنسنی خیزی اور افواہوں کا پھیلاؤ دہشت گردوں کے مقاصد کو تقویت دے سکتا ہے۔ اس لیے ذرائع ابلاغ پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمے دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیں۔ سوشل میڈیا نے اطلاعات کی ترسیل کو تیز The announcement is expected to have broad implications in the days ahead.

The Road Ahead

The implications of what has transpired will take time to fully understand. In the interim, this development stands as a significant moment in a story that is still being written.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.