بدھ، 17 جون 2026
صفحہ اول 🔍 تلاش ہمارے بارے میں رابطہ
General

The Bowl of Clay and the Charismatic Stone (Educational Story)

مٹی کا پیالہ اور کرشماتی پتھر (سبق آموز کہانی)

The Bowl of Clay and the Charismatic Stone (Educational Story)

ہمالیہ کی سنگلاخ چٹانوں کے درمیان ایک ایسا راستہ گزرتا تھا جو شہر کے بازاروں کو دور دراز کے دیہاتوں سے جوڑتا تھا۔ اسی راستے میں ایک پرانے اور نہایت گھنے برگد کے درخت کے نیچے ایک بزرگ نے اپنی کٹیا بنا رکھی تھی۔ ان کا کُل اثاثہ مٹی کا ایک پیالہ، کھانے کے لیے دو برتن، کھجور کی چھال کی چٹائی اور ایک قدیم کتاب تھی جسے وہ اکثر پڑھتے تھے۔ دیکھنے والے بتات

ہمالیہ کی سنگلاخ چٹانوں کے درمیان ایک ایسا راستہ گزرتا تھا جو شہر کے بازاروں کو دور دراز کے دیہاتوں سے جوڑتا تھا۔ اسی راستے میں ایک پرانے اور نہایت گھنے برگد کے درخت کے نیچے ایک بزرگ نے اپنی کٹیا بنا رکھی تھی۔ ان کا کُل اثاثہ مٹی کا ایک پیالہ، کھانے کے لیے دو برتن، کھجور کی چھال کی چٹائی اور ایک قدیم کتاب تھی جسے وہ اکثر پڑھتے تھے۔ دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ وہ صبح سویرے بیدار ہوجاتے۔ قریبی ندی کا پانی اپنے پیالے میں بھرتے، پھر خشک روٹی کا ٹکڑا اس میں بھگو کر کھاتے اور خدا کا شکر ادا کرتے۔ ان کے چہرے پر ایسا سکون اور اطمینان تھا جیسے دنیا کے تمام خزانے ان کے قدموں میں ہوں۔ ایک روز دوپہر کو جب گرم ہوا کے تھپیڑے چل رہے تھے اور آسمان سے سورج کی شعاعیں‌ نیزے کی طرح‌ بدن کو چھو رہی تھیں، اس راستے سے ایک امیر کبیر تاجر کا قافلہ گزرا جس پر بزرگ کی کٹیا تھی۔ تاجر کا نام راہیہ تھا، جو ریشم اور جواہرات کا کاروبار کرتا تھا۔ راہیہ کی نظر اس بوڑھے درویش پر پڑی جو شدید گرمی میں بھی کٹیا سے باہر برگد کے نیچے پرسکون بیٹھا تھا۔ راہیہ اپنے گھوڑے سے اترا، اس کے ماتھے پر تشویش اور فکر کی لکیریں واضح تھیں۔ وہ بزرگ کے پاس آیا اور بولا، اے درویش! میں اس دور دراز علاقہ میں تمھاری کٹیا اور ملبوس کی خستگی سے سمجھ سکتا ہوں کہ تم پر فاقہ بھی گزرتا ہو گا مگر حیران ہوں کہ اس کے باوجود تمھارے چہرے پر یہ نور کیسا ہے اور تم اتنے پرسکون بھی ہو؟ میرے پاس اونٹوں پر لدا سونا ہے، شہروں میں محلات ہیں، مگر میرے دل کا اضطراب اور راتوں کی نیندیں غائب ہیں۔ بوڑھے نے اپنی گہری، پرسکون آنکھیں اٹھائیں اور مسکرا کر کہا، اے تاجر! The development underscores the growing complexity of the situation.

Background and Context

The current development is the latest chapter in a longer and complex story.

دل کا سکون خزانوں کے بوجھ میں نہیں، بلکہ خواہشات کے بوجھ سے آزاد اور ہلکے ہو جانے میں ہے۔ جس دن تمھارا پیالہ اندر سے بھر جائے گا، تمھیں باہر کے خزانوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ راہیہ کو بزرگ کی بات سمجھ نہ آئی۔ اس نے اپنے مخملی بیگ سے ایک چمکتا ہوا، سبز رنگ کا نایاب پتھر نکالا اور ان کے سامنے رکھ دیا۔ یہ کوئی عام پتھر نہیں تھا، بلکہ پارس پتھر تھا، جس کے بارے میں مشہور تھا کہ اسے سال کے خاص دنوں میں جس لوہے یا مٹی کے ٹکڑے سے مَس کردیا جائے، وہ خالص سونے میں بدل جاتا ہے۔ راہیہ نے فخر سے کہا، بوڑھے آدمی!

Political Implications

Those following the situation closely say this marks a meaningful shift.

میرا تو جو حال ہے سو ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کاروبار کی فکر اور لین دین کی وجہ سے ذہنی دباؤ سے گزرنا ہی پڑتا ہے، اور اسی لیے میرا یہ حال ہے، مگر دولت کی چمک دمک تو سبھی کو متاثر کرتی ہے۔ تم اس سے کیسے بچ سکتے ہو۔ چلو تمھاری غربت پر رحم کھا کر تمھیں یہ پارس پتھر دیتا ہوں۔ اس کو اپنی مٹی کے پیالہ سے مَس کرنا، وہ سونے کا ہو جائے گا۔ تمہاری سات نسلیں عیش کریں گی۔ بزرگ نے اس کی بات سنی، مگر چمکتے ہوئے جادوئی پتھر کی طرف دیکھا بھی نہیں اور دھیرے سے کہا، مجھے اس چمک دار شے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں اپنی کٹیا کا سکون اس پتھر کی وجہ سے برباد نہیں کروں گا۔ تاجر حیران بھی ہوا اور دل ہی دل میں درویش کی نادانی پر ہنسا بھی۔ اس نے بوڑھے کو مخاطب کرکے کہا، اسے میں یہیں چھپا کر جارہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ تم ایک دن مجبور ہو کر اس کو ضرور ڈھونڈ نکالو گے۔ اس نے بزرگ سے آنکھ بچا کر پتھر کو برگد کے درخت کی جڑوں میں مٹی کے نیچے چھپا دیا اور اپنے قافلے کے ساتھ آگے بڑھ گیا۔ تاجر کے آگے بڑھ جانے کے بعد بزرگ نے اپنی آنکھیں بند کرلیں اور عبادت میں‌ مشغول ہوگئے۔ یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی یہاں آیا ہی نہ ہو اور بزرگ کی کسی سے ملاقات ہی نہیں ہوئی ہو۔ ادھر تاجر اپنی دولت اور محلات کے زعم میں چند سال تو پارس پتھر سے غافل رہا مگر اب اس کی بے چینی بڑھتی جارہی تھی کیوں‌ کہ وہ ایک غیرمعمولی پتھر تھا اور یہ بہت بڑی بات تھی۔ اس کا کاروبار اس قدر پھیل چکا تھا اور گھریلو مسائل ایسے تھے کہ وہ ہمالیہ کے پہاڑوں کا سفر ہی نہیں کر پا رہا تھا کہ اس برگد کے پیڑ کی جڑ سے اپنا پتھر واپس لے سکے اور اس بوڑھے کی بدلی ہوئی زندگی دیکھ سکے۔ دراصل تاجر نے جوش اور جذبات میں بہہ کر وہ پتھر وہاں‌ چھوڑ تو دیا تھا مگر اب اس کی حالت بری ہورہی تھی۔ ایک رات، جب اس کا دل پتھر کی یاد میں‌ پھٹنے لگا، تو اس نے اپنے خاص منشی اور نوکروں کو طلب کرلیا اور ان کو کاروبار اور لین دین سے متعلق ہدایات دے کر دو خادموں کو صبح ہی ہمالیہ کی طرف نکلنے کی تیاری کرنے کو کہا۔ راہیہ پانچ سال بعد دوبارہ اس برگد کے درخت کے پاس پہنچا، تو منظر بالکل نہیں بدلا تھا۔ درویش اسی طرح چٹائی پر بیٹھے تھے، اور ان کے چہرے پر وہی لازوال مسکراہٹ تھی اور سامنے مٹی کا وہی پرانا پیالہ رکھا تھا۔ راہیہ ان کو یوں پرسکون دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس کا خیال تھا کہ بزرگ اس پتھر کی مدد سے بہت امیر ہوچکے ہوں گے اور اب وہ اس جگہ ایک محل بنا کر رہتے ہوں گے مگر ایسا کچھ نہیں تھا۔ اس نے بزرگ سے دریافت کیا تو وہ بولے، مجھے اس پتھر کی ضرورت ہی نہیں پڑی، میں نے اسے نکالنے کی کوشش بھی نہیں‌ کی وہ تو تمھاری امانت ہے، تم لے جاؤ۔ مجھے میرا سکون عزیز ہے۔ بزرگ دیکھ رہے تھے کہ تاجر کے چہرے پر بشاشت تھی نہ ہی وہ پرسکون تھا۔ بلکہ پتھر کے فراق میں وہ ہلکان ہوچکا تھا۔ راہیہ نے جلدی سے اپنے خادموں کو مٹی ہٹانے کا حکم دیا اور کچھ دیر بعد وہ پتھر ان کو مل گیا۔راہیہ نے اسے کچھ دیکھا اور پھر قریبی ندی کے گہرے پانی میں پھینک دیا۔ پتھر کے پانی میں گرتے ہی ایک چھپاکا ہوا اور پانی کی لہریں دوبارہ پرسکون ہو گئیں۔ اسی طرح راہیہ کو محسوس ہوا جیسے اس کے سینے سے ایک بھاری بوجھ اتر گیا ہو۔ وہ دوبارہ بزرگ کے پاس آیا اور ان کے مٹی کے پیالے سے پانی پینے کی اجازت طلب کی۔ بزرگ نے اسے اجازت دے دی اور راہیہ کو لگا کہ اسے نئی زندگی اور جینے کا مقصد مل گیا ہے۔ سبق: انسان کی خوشی اور سکون کا تعلق اس بات سے نہیں ہے کہ اس کے پاس کتنا کچھ مال ہے، بلکہ یہ کہانی سبق دیتی ہے کہ لالچ کا پیالہ کبھی نہیں بھرتا، جب کہ قناعت کی کٹیا اور سکون کے پیالے میں دائمی راحت پوشیدہ ہوتی ہے۔ ( قدیم قصے اور کہانیاں سے ا

What Comes Next

The developments detailed here represent only the latest chapter in an ongoing story. As more information becomes available, the full picture is expected to come into sharper focus for those following the situation.

🔒
Stay Safe Online — NordVPN Protect your privacy & browse securely. Trusted by millions worldwide. Special deal available.
Get NordVPN →

💬 Comments (0)

No comments yet. Be the first to share your thoughts!

Leave a Comment

ℹ️ Comments are moderated and will appear after approval.